Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری ٹائم سیکیورٹی تعاون پر ہند امریکہ مذاکرات

رہوڈ آئی لینڈ۔۔۔۔۔امریکہ اور ہند کے درمیان رہوڈ آئی لینڈ میں ہونیوالے 2روزہ اجلاس میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ملکوں نے اس قسم کے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ فریقین نے ایشیا بحرالکاہل اور بحرہند میں میری ٹائم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔بات چیت کا اگلا دور اب ہندوستان میں ہوگا۔ گزشتہ ماہ امریکہ بحرالکاہل کے کمانڈر ایڈمرل ہیرس نے میری ٹائم سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے اضافے پر زور دیا تھا۔

شیئر: