Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بسنت، پاکستانیوں نے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر دیا

سعودی عرب میں بسنت میلہ سجایا گیا جس میں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور آسمان کو رنگ برنگی پتنگوں سے بھر دیا۔
مملکت کے ایسٹرن ریجن میں الخبر، دمام آفیشل اور ظہران کائٹ کلبز کی جانب سے بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی مردوں اور خواتین کے علاوہ بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پیچ بھی لڑائے گئے اور ’بو کاٹا‘ کے نعرے بھی سنائی دیتے رہے۔ شرکا نے میلے کا خوب لطف اٹھایا۔ اس موقع پر پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ’بسنت ہمارا روایتی تہوار ہے اور اس کو پردیس میں منا کر بڑا مزہ آیا۔‘

شیئر: