Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماعت سے محروم سعودی خواتین کی ٹیم براعظمی شطرنج ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

ایشیا پیسیفک ڈیف ریپڈ اور بلٹز چیمپئن شپ برائے اوپن اینڈ ویمن 2023 میں حصہ لے گی( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں سماعت سے محروم خواتین کی ایک ٹیم شطرنج کے پہلے بڑے براعظمی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق رشا محفوظ ابو زید، فاطمہ محمد العمودی، زہرہ عبدالرحمن الصومالی اور وفا علی پہلی ایشیا پیسیفک ڈیف ریپڈ اور بلٹز چیمپئن شپ برائے اوپن اینڈ ویمن 2023 میں حصہ لے رہی ہیں۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں 28 فروری تک منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اردنی ڈیف سپورٹس فیڈریشن اور ایشیا پیسیفک ڈیف سپورٹس کنفیڈریشن نے کیا ہے۔
سعودی ڈیف سپورٹس فیڈریشن کے تحت رجسٹرڈ، جدہ میں خواتین کی سماعت سے محرومی کی تنظیم (ایمکان) کی چار کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کرنے والے 20 ممالک کے 100 سے زائد کھلاڑیوں میں شامل ہوں گی۔
سعودی ڈیف سپورٹس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن فائزہ عباس نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہمیں امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی جیتیں گے اورسعودی ٹیم کے لیے اچھے نتائج دکھائیں گے، اس حقیقت کے باوجود کہ یہ اس کی پہلی شرکت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ سعودی ڈیف سپورٹس فیڈریشن نے سعودی ٹیم کو مستقبل میں مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے کی بھی منظوری دی‘۔
سعودی ڈیف سپورٹس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن فائزہ عباس نے کہا کہ ایمکان ٹیم کے ارکان نے شطرنج کی کوچ ایمان فالتہ کی نگرانی میں مہینوں کی سخت تربیت حاصل کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’ کھلاڑیوں نے ایونٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے مقامی فیڈریشن کا اعتماد جیتنے میں کامیابی حاصل کی جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی کھلاڑی اپنی محنت سے اس اعلیٰ سطح پر پہنچے ہیں‘۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ایمکان ٹیم، سماعت سے محروم افراد کے لیے پہلا سعودی شطرنج دستہ گزشتہ سال ستمبر میں بورڈ کی چیئر شہزادی نوف بنت مقرن بن عبدالعزیز کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹیم میں پانچ خواتین کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ایمکان کے ہیڈ کوارٹر میں شطرنج کوچز کے ذریعے تربیت  فراہم گئی ہے تاکہ وہ مقامی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں‘۔

شیئر: