Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مرد بن کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی گرفتار

پولیس کا کہنا ہے ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتی تھی۔ (فوٹو: کراچی پولیس)
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں مردوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جمعرات کو کراچی پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار لڑکی شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہے۔
’ملزمہ کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کیا کرتی تھی۔‘
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔’
پولیس کے مطابق ’گرفتار کی جانے والی لڑکی مردوں کا روپ دھار کر شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرتی تھی۔‘
ملزمہ کا نام ثمرین عرف مشا ہے اور ان کے قبضے سے برآمد کی جانے والی موٹر سائیکل تھانہ ڈیفنس کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتی تھی۔ جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: