Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز بولنگ سے درمیانی وکٹ اڑ گئی، بیلز محفوظ

میلبورن......میلبورن کرکٹ میچ کے دوران انتہائی تیز بولنگ کے نتیجے میں اگرچہ درمیان کی ایک وکٹ تو اڑ گئی لیکن بیلز اپنی جگہ موجود رہیں اس پر دونوں امپائرز، کھلاڑی اور ااسپورٹس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے حیران رہ گئے کہ آخر درمیان کی وکٹ اڑنے کے بعد بیلز کیسے اپنی جگہ موجود ہیں۔ مونی ویلی کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین جتیندر سنگھ کو آﺅٹ قرار دیدیا گیا لیکن جیسے ہی اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہے کہ بیلز موجود ہیں اور وکٹ ہوا میں اڑتی ہوئی زمین پر گر رہی ہے۔ کسی کرکٹ میچ میں ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ مونی ویلی کے کپتان مائیکل اوزبن نے ایک اخبارکو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں کہ یہ کیا ہوا لیکن اسے دیکھ کر کافی دیر تک اسکی تعریف کرتے رہے۔ آخر کار دونوں ٹیموں کا میدان میں ہی ایک چھوٹا سا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بیٹسمین کو آﺅٹ قرار دیدیا جبکہ امپائر کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔ اس واقعہ نے تو فزکس کے اصولوں کی بھی دھجیاں بکھیر دیں۔ سوشل میڈیاپر جب اسکی تصویر ڈالی گئی تو ایک صاحب نے تبصرہ کیا کہ یقینا بیٹسمین آﺅٹ تھا لیکن وکٹ گرنے کی ساری ضرورت پوری ہوچکی تھی۔ دوسرے صاحب نے لکھا کہ فیصلہ غلط ہے۔ کسی بھی بیٹسمین کو آﺅٹ قرار دینے کیلئے بیلز کا اڑنا ضروری ہے تاہم ایم سی سی کے قوانین کی شق 28کے تحت جتیندر سنگھ کو آﺅٹ قرار دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بیل اڑ جاتی ہے اور وکٹ بھی اس کے ساتھ گرتی ہے یا وکٹ گراﺅنڈ سے باہر جاگرتی ہے تب بھی بیٹسمین کو آﺅٹ قرار دیا جائیگا۔

شیئر: