Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 13 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 31 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 43 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 6 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 31 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 48 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 29 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 61 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے پانچ پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 75 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے سات پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 75 پیسے رہی۔ 

شیئر: