Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا سوڈان کے فلاحی دارے ’العون‘ کے ساتھ معاہدہ

امدادی مشن کے حوالے سے سروے اور ریسرچ کی بھی تربیت دی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے سوڈان کے فلاحی ادارے العون کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد شاہ سلمان مرکز اور العون کے درمیان امدادی عمل کی ٹریننگ میں تعاون دینا ہے۔ 
 معاہدے کے تحت ایسے اہلکار تیار کیے جائیں گے جو انسانی بنیادوں پر کام کریں۔ انہیں اس حوالے سے معالومات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ انہیں امدادی مشن کے سلسلے میں سروے اور ریسرچ کی بھی تربیت دی جائے گی۔
سوڈانی فلاحی ادارے العون کے ساتھ شاہ سلمان مرکز نے معاہدے پر دستخط ریاض میں انٹرنیشنل فورٹ کے موقع پر کیے گئے ہیں۔

شاہ سلمان مرکز نے یمنی معذوروں کا مرکز چلانے کے بین الاقوامی سوسائٹی کے ساتھ  بھی معاہدہ کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے مارب میں معذوروں کا مرکز چلانے کے لیے ایک بین الاقوامی سوسائٹی کے ساتھ  بھی معاہدہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد تین ہزار 752 معذوروں کو ٹریننگ دے کر انہیں روز مرہ کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے قابل بنانا ہے,
شاہ سلمان مرکز کے ماتحت صحت اور ماحولیاتی ادارے کے ڈائریکٹر ڈائریکٹر عبداللہ المعلم نے کہا کہ’ مارب میں موجود ایسے معذوروں کی مدد کرنا ہے جو جنگ یا بارودی سرنگوں سے متاثر ہوکر جسم کے کسی اہم حصے سے محروم ہوچکے ہیں‘۔
’انہیں اپنے کام خود کرنے کے قابل بنانے کے لیے ٹریننگ دی جائے گی۔ ہر مریض کا علاج مستقل بنیاد پر کیا جائے گا اور مصنوعی ہاتھ پیر لگائے جائیں گے‘۔

الجوف سمیت نو علاقوں میں فوڈ کارٹن تقسیم کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے بتایا کہ ’مارب میں موجود صحت اور ٹیکنیکل عملے کی پیشہ وارانہ اور سائنسی استعداد بڑھائی جائے گی۔ صحت عملے کو معذروں کے مسائل حل کرنے کے قابل بنانے والا کورس کرایا جائے گا‘۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن کے متعدد کی متعدد کشمنریوں میں جنگ سے متاثر باشندوں کی غذائی مدد کے لیے یمنی این جی اوز کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ بھی کیا ہے جس سے دو لاکھ 53 ہزار 659 افراد کو فائدہ ہوگا۔
معاہدے کے تحت مارب الجوف سمیت نو علاقوں میں ایک لاکھ 79 ہزار 982 فوڈ کارٹن تقسیم کیے جائیں گے۔

شیئر: