Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچائی کا علم بلند کیا جائے، مودی

کولمبو .....وزیراعظم مودی نے جمعہ کو کولمبو میں خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تاریکی سے نکلنے کیلئے علم کی شمع روشن کریں۔ خود میں جھانکیں اور سچائی کا علم بلند کریں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ نفرت کا یہ عمل ہمارے خطے میں بات چیت کے ذریعے حل نہیں ہوگا اور صرف اس کی وجہ سے ہی اموات ہورہی ہیں اور تباہی پھیل رہی ہے۔ اس تخریبی جذبے کی ہی وجہ سے خطے میں دہشتگردی کی لعنت کو فروغ مل رہا ہے۔ آج امن کے عالمی دن کے موقع پر جو سب سے بڑا چیلنج ہے وہ قیام امن ہے۔ انہوں نے سری لنکن عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہند آپ کا دوست اور پارٹنر ہے اور وہ ملکی تعمیر کیلئے آپ کی کوششوں میں تعاون کریگا۔

شیئر: