Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بردھا دفا‘ سلوگن کے ساتھ عسیر ونٹر سیزن 2026 کا آغاز

سیزن کا آغاز علاقے میں بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کا تسلسل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے موسم سرما کے سیاحتی سیزن 2026 کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ امسال سیزن کا سلوگن ’بردھا دفا‘ (سردی میں خوشگوار حرارت کا احساس) رکھا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق موسم سرما سیاحتی سیزن کا مقصد عسیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرانا اور اس کی منفرد سیاحتی سرگرمیوں، تجربات اور مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔
سیزن کا آغاز علاقے میں بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کا تسلسل ہے جس نے عسیر کو سیاحوں اور وزیٹرز کے لیے ایک اہم اور پُرکشش مقام بنا دیا ہے۔
یہاں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور سیاحتی سرگرمیاں علاقے کی قدرتی خوبصورتی، ثقافت، فنون اور روایتی مہمان نوازی کی عکاسی کرتی ہیں۔

سیزن میں سیاحوں کے لیے مختلف نوعیت کے تجربات پیش کیے جائیں گے جن میں ثقافتی شوز، کھیلوں کے مقابلے اور روایتی پکوانوں کا تعارف شامل ہے۔
اس حوالے سے گورنر عسیر ریجن شہزادہ طلال نے کہا کہ موسم سرما سیزن 2026 کی سرگرمیاں علاقے میں اجتماعی کوششوں، سرکاری و نجی اداروں اور مقامی آبادی کے تعاون کا عکاس ہے۔

ان کا مشترکہ کاوشوں کا مقصد ایسے سیاحتی تجربات پیش کرنا ہے جو عسیر کی اصل شناخت اور منفرد ثقافتی خصوصیات کی ترجمانی کریں۔
خیال رہے عسیر کا ’سرمائی سیزن 2026 ‘ ایک طویل المدتی منصوبہ ہے جس کا مقصد علاقے کی سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے وژن 2030 کے اہداف کے تحت سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

 

شیئر: