الباحہ ریجن کی قدیم روایت سے جڑا خوشبودار پودا ’کادی‘
کادی کے پھولوں سے گھروں کو معطر کرنے کی قدیم روایت ہے (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن میں پایا جانے والا خوشبو دارپودا ’کادی‘ کا مقامی ثقافت اور ورثے سے گہرا تعلق ہے۔ اس پودے کے پھولوں کی مہک شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کادی (کیوڑا) کا پودا گرم اور نسبتاً مرطوب آب و ہوا میں نشوونما پاتا ہے۔ اس کے درختوں کی اونچائی چھ میٹر تک ہوتی ہے۔ نردرختوں پر خوشبو دار سفید پھول کھلتے ہیں جبکہ مادہ درختوں پر انناس سے مشابہ پھل لگتے ہیں۔
ذی عین گاؤں کی سوسائٹی کے رکن یحییٰ عارف کا کہنا تھا کہ گاؤں میں پائے جانے والے کادی کے درخت نر ہیں، جن پر خوشبو دار سفید پھول کھلتے ہیں۔ ان کے بقول کادی کا تعلق انناس کے خاندان سے ہے۔

کادی کے پھول گھروں اور محفلوں کو معطر بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ تقریبات اور شادی بیاہ کے مواقع پر مہمانوں کے استقبال کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
مقامی لوگ کادی کے پھولوں کو موتیا اور یاسمین کے ساتھ ریحان کے پتوں سے سجا کر گلدستہ بھی تیار کرتے ہیں، جو علاقے کی مہمان نوازی اور سماجی روایات کی شناخت بھی مانی جاتی ہے۔
