Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سےسعودی عرب کا ٹرانزٹ ویزہ مل سکتا ہے؟

ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے کسی بھی شہر میں جاسکتے ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ٹرانزٹ ویزے کی مشروط مفت سہولت فراہم کی ہے۔ سعودی عرب سے ہوکردوسرے ممالک میں جانے والوں کو اس شرط پرٹرانزٹ ویزہ دیا جائے گا کہ وہ اپنا سفرسعودیہ ایئرلائن یا ناس ایئرکے ذریعے کریں۔
مذکورہ فضائی کمپنیوں کے ٹکٹ حاصل کرنے پرسعودی عرب کا 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزے جاری کیاجاتا ہے۔ ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے مسافرمملکت کے کسی بھی شہرجاسکتے ہیں۔
۔۔۔ سعودی عرب کی جانب سے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا’ پاکستان سے آنے والوں کو ٹرانزٹ ویزہ مل سکتا ہے‘؟ 
مملکت کا ٹرانزٹ ویزہ کسی بھی ملک کے ان شہریوں کو جاری کیاجاتا ہے جومملکت سے ہوتے ہوئے کسی دوسرے ملک جارہے ہوں۔  
اگرپاکستان سے یورپ یا کسی اورملک کا ویزہ لگایا ہے اوروہاں جانے سے قبل السعودیہ ایئریا ناس ایئرکی فلائٹ سے ٹکٹ خریدا جائے اس صورت میں 4 دن کے لیے ٹرانزٹ ویزہ جاری کیاجاتاہے جس کی انٹری سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمتعین امیگریشن اہلکارکرتے ہیں۔ 
واضح رہے حال ہی میں سعودی حکام کی جانب سے ٹرانزٹ ویزہ متعارف کرایا گیا ہے جس کی کوئی فیس نہیں یہ مفت جاری کیاجاتا ہے تاہم اس ویزے کی دو بنیادی شرائط ہیں اول یہ کہ مسافرکی منزل کوئی دوسرا ملک ہواورراستے میں وہ سعودی عرب مختصرقیام کرنا چاہتا ہو اس صورت میں اسے ٹرانزٹ ویزہ جاری کیاجاتا ہے۔ 
دوسری اہم شرط یہ ہے کہ ٹرانزٹ ویزہ صرف سعودیہ یا ناس ایئرلائن کے مسافروں کو ہی جاری کیاجاتا ہے کسی اورایئرلائن سے سفرکرنے والوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ 

ٹرانزٹ ویزہ چار دن کےلیے جاری کیاجاتاہے(فوٹو، ایس پی اے)

۔۔ اقامہ کی تجدید کے بارے میں ایک شخص نے دریافت کیا’ پاسپورٹ ایکسپائرہونے کی صورت میں اقامہ تجدید کرایاجاسکتا ہے؟‘ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے پاسپورٹ کا کارآمد ہونا ضروری ہے۔ ایکسپائرپاسپورٹ پراقامہ تجدید نہیں کرایاجاسکتا۔ 
واضح رہے پاسپورٹ بین الاقوامی سفری دستاویز ہے۔ بیرون ملک رہنے والوں کو چاہئے کہ پاسپورٹ ایکسپائرہرنے سے قبل ہی اسکی تجدید کرالی جائے۔ 
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مرکزی سسٹم میں غیرملکی کارکن کے پاسپورٹ اوراقامہ کی تفصیلات فیڈ کی جاتی ہیں۔ 

پاسپورٹ ایکسپائرہونے پراقامہ تجدید ہوسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

غیرملکی کاپاسپورٹ ایکسپائرہونے کی صورت میں اقامہ اس وقت تک تجدید نہیں کرایاجاسکتا جب تک تجدید شدہ پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں نہ کرائی جائے۔ نئے پاسپورٹ کی انٹری کرانے کے بعد ہی اقامہ تجدید کرایاجاسکتا ہے۔ 
تجدید شدہ پاسپورٹ کا ڈیٹا جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرانے کےلیے جوازات کے ابشراکاونٹ سے کیاجاسکتا ہے تاہم کارکن کے پاسپورٹ کا ڈیٹا اسپانسر کے ذریعے ہی کرانا ممکن ہے جبکہ کارکن کے اہل خانہ کے تجدید شدہ پاسپورٹ کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرانے کا اختیارغیرملکی کو ہے وہ اپنے ابشر اکاونٹ کے ذریعےاپنے اہل خانہ کے نئے تجدید شدہ پاسپورٹ کا ڈیٹا جوازات میں اپ ڈیٹ کرسکتا ہے۔

شیئر: