جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی جمعے کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سعودی وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی، ریاض ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل فہد بن زید المطریری اورموزمبیق میں سعودی سفیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔