Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی سعودائزیشن میں ملوث کمپنیوں اور اداروں کو پھر انتباہ

سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ ’فرضی سعودائزیشن قانونی جرم ہے جس پر سزا کے طورپرجرمانہ مقرر ہے۔‘
عاجل نیوز کے مطابق سوشل انشورنس کے ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا کہ’ ایسے تجارتی ادارے جہاں فرضی سعودائزیشن کرتے ہوئے سعودی شہریوں کا نام ملازمین کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے وہ قانونی طور پر جرم ہے۔‘
ادارے کی جانب سے ایک خاتون کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’کسی بھی ادارے میں سعودی شہری کی فرضی ملازمت کو ظاہرکرنا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایسے کرنے والے تجارتی ادارے یا سروسز کمپنیاں جرمانوں سے بچ نہیں سکتیں۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب میں فرضی سعودائزیشن قانون کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
اگر کوئی مقامی شہری کسی ادارے یا کمپنی کا ملازم نہیں ہے تو ایسی صورت میں اس کا اندراج فرضی سعودائزیشن کے دائرے میں آئے گا۔ 
جو کمپنی یا ادارہ فرضی سعودائزیشن کی خلاف ورزی کا دوبارہ مرتکب ہوگا اسے جرمانہ دگنا دینا ہوگا۔

شیئر: