Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے گلاب جو غلاف کعبہ کو معطر رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں

مارچ کے شروع میں نئے اور تازہ گلاب مارکیٹ میں آنے لگتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں طائف کے گلاب کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے لگی ہے۔ عرب دنیا میں طائف کے گلاب سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ 
ہر سال غسل کعبہ  کےلیے جو پانی تیار کیا جاتا ہے اس میں طائف کے گلاب کا عطر شامل کیا جاتا ہے۔
طائف کے گلاب بادشاہوں کی پسند رہے اور غلاف کعبہ کو معطر کرنے کے لیے طائف کے گلاب کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سرکاری خبر رساں یجنسی ایس ہی اے کے مطابق مملکت آنے والے ہزاروں سیاح، شہری اور مقیم غیرملکی گلاب کے فارم دیکھنے اور خوشبو سے لطاف اٹھانے کےلیے طائف کا رخ کرتے ہیں۔

گلاب کا موسم آتا ہے تو پورا شہر اس سے سج  جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 طائف کے گلاب سینکڑوں برس سے مشہور ہیں۔ ان سے تقریباً اسی قسم کے عطر تیار کیے جاتے ہیں۔
طائف کے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ’وادی محرم، طویرق، طائف کی وادیوں اور الہدا پہاڑ کے بالائی مقام پر گلاب کے فارم ان دنوں ہر طرف خوشبو بکھیرے ہوئے ہیں۔‘ 
مارچ کے شروع میں نئے اور تازہ گلاب مارکیٹ میں آنے لگتے ہیں۔ 42 سے 45 دن تک گلاب کا موسم رہتا ہے۔
صبح سویرے گلاب کے پھول توڑے جاتے ہیں۔ فصل کے شروع میں گلاب بڑی تعداد میں پیدا ہوتے ہیں اور پھر پیداور کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ طائف میں گلاب کی فصل سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے۔

عرب دنیا میں طائف کے گلاب سب سے زیادہ مقبول ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

طائف کے گلاب قدیم زمانے سے مقامی باشندوں کی پسند ہیں۔ گلاب کا موسم آتا ہے تو پورا شہر اس سے سج  جاتا ہے۔
طائف کے باشندوں نے گلاب کی کاشت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ریسرچ بھی کی ہے۔
طائف کا گلاب سیاحوں کی آمد کا باعث بھی بنتا ہے۔ خلیجی ممالک کے باشندے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سعودی عرب کے مشہور خاندان گلاب کی کاشت اور مارکیٹنگ میں حصہ لیتے ہیں۔

شیئر: