Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں پولینڈ کے وزیراعظم کی ملاقات

دوطرفہ تعاون کے امکانات کو فروغ دنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کی شب پولینڈ کے وزیراعظم ماتیوس موراویکی کا ریاض کے قصر الیمامہ میں خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے پولینڈ کے وزیراعظم کا مملکت میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے اور پولش وفد کے خوشگوار قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔
پولینڈ کے وزیر اعظم نے سعودی عرب کے دورے پرخوشی کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد کی مہمان نوازی اور گرمجوش استقبال کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کو فروغ دنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
قبل ازیں پولینڈ کے وزیر اعظم ماتیوس موراویکی سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، پولینڈ میں سعودی سفیر سعد بن صالحِ، مملکت میں پولینڈ کے سفیر رابرٹ روسٹیک اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: