Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سعودی وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتور کو شاہی فرامین جاری کیے تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے نئے تعینات ہونے والے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ نئے وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف بن علی الدوسری اور وزیر مملکت انجینیئر ابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتور کو شاہی فرامین جاری کیے تھے۔
 ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلمان بن یوسف بن علی الدوسری کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا تھا۔
انجینیئرابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان کو وزیر مملکت اور کابینہ کا رکن مقرر کیا گیا۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے حمود بن بداح المریخی کو ایوان شاہی میں مشیر بدرجہ وزیر تعینات کیا گیا تھا۔

شیئر: