Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرامین جاری، سلمان بن یوسف الدوسری نئے وزیر اطلاعات مقرر

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتور کو شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلمان بن یوسف بن علی الدوسری کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا ہے۔
انجینیئرابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان کو وزیرمملکت اور کابینہ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے حمود بن بداح المریخی کو ایوان شاہی میں مشیر بدرجہ وزیرتعینات کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر بن محمد الحربی کو جنرل انٹیلی جینس پریذیڈ نسی کا نائب سربراہ بنایا گیا ہے۔
اسماعیل ابن سعید ابن علی الغامدی مشترکہ خدمات کےلیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر کے معاون ہوں گے۔
 راکان بن ابراہیم بن عبدالعزیزالطوق کو معاون وزیر ثقافت مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرعبدالرحمن بن حمد بن صالح الحرکان اعلی عہدے پر گورنر جنرل اتھارٹی برائے رئیل اسٹیٹ ہوں گے۔

شیئر: