Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین کے دفاعی حکام کا ایران اور حوثیوں کے حملوں پر تبادلہ خیال

سکیورٹی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اقدامات پر یکجہتی کا اعادہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، بحرین کے قومی سلامتی کے مشیر اور سپریم ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ نے بدھ کو ٹیلی فونک رابطے میں مملکت پر حوثیوں اور بحرین کے خلاف ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور بحرین کی سکیورٹی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اقدامات کے حوالے سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔
یہ رابطہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور پر حوثیوں کے حملے کے ایک دن بعد کیا گیا۔ اس حملے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے جبکہ بحرین نے بھی حالیہ دنوں میں متعدد ایرانی فضائی حموں کو روکا ہے۔
علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ہالینڈ کی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ڈیلان یسیلگوز زیگیریس نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصا مملکت پر حوثی ملیشیا کے جاری حملوں، خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بات کی گئی۔

 

شیئر: