Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی الجوہرہ بنت عبد العزیز کی تدفین، سعودی ولی عہد کی شرکت

شہزادی الجوہرہ بنت عبدالعزیز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سگی بہن تھیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ایوان شاہی نے کہا ہے کہ’ شہزادی الجوہرہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ جمعے کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔
بیان کے مطابق تدفین شاہی قبرستان العود ریاض میں کی گئی ہے۔
شہزادی الجوہرہ بنت عبدالعزیز طویل عرصے سے علیل تھیں، ان کا انتقال جمعرات کو ہوا تھا۔
یاد رہے کہ شہزادی الجوہرہ بنت عبدالعزیز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سگی بہن اور ولی عہد کی پھوپھی تھیں۔

 

 

شیئر: