انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن، اقوامِ متحدہ کی ایک سپیشلائزڈ ایجنسی ہے جو سمندری تحفظ اور سلامتی، آلودگی میں کمی اور سمندری ماحول کے بچاؤ کے لیے بین الاقوامی معیار مقرر کرتی ہے۔
سعودی عرب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز اور جنرل اتھارٹی کے چیئرمین صالح الجاسر نے اس موقع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا جنھوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مسلسل مدد اور تعاون فراہم کیا ہے۔
سعودی وزیر صالح الجاسر نے کہا کہ’ بین الاقوامی سمندری تنظیم میں مملکت کی رکنیت، اس بات کو واضح طور پر نمایاں کرتی ہے کہ دنیا کو سعودی عرب کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد ہے۔‘
سعودی وزیر نے کہا دنیا کو مملکت کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل اتھارٹی نے نوٹ کیا کہ یہ کامیابی، سمندری ٹرانسپورٹ کے لیے مضبوط قیادت کے تعاون اور وژن 2030 کے تحت ترقی کے ہدف کا نتیجہ ہے جس نے عالمی سمندری صنعت میں مملکت کے مجموعی تاثر کو مضبوط بنایا ہے۔
سعودی عرب کے جدید سمندری شعبے میں جہاز اور بندرگاہیں ایسی ہیں جن کا درجے علاقے میں اعلٰی ترین ہے جس کی وجہ سے عالمی مسابقت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
مملکت کی قومی ٹرانپسورٹ اور لاجسٹکس سٹریٹیجی کا مقصد، بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کی لوکیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، مملکت کی بندرگاہوں پر کارکردگی کو بہتر بنانا، تجارت کے بہاؤ میں اضافہ کرنا، جہازوں اور ساحلی خدمات کے ذریعے سمندری سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ لوکیشن کی اہمیت کی وجہ سے، دنیا کی کل تجارت کا تیرہ فیصد، سعودی عرب کی بندرگاہوں پر سنبھالا جاتا ہے۔
کونسل کی رکنیت کے لیے مملکت کا انتخاب، عالمی سمندری ضابطوں، سمندری ماحول کی حفاظت اور بین الاقوامی سمندری ٹرانسپورٹ کی سلامتی میں سعودی عرب کے عالمی کردار کو نمایاں کرتا ہے۔