Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے کے تمام ممالک کا مستقبل ایک ہے، سعودی وزیر خارجہ

ہمیں خطے کی ترقی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا ( فائل: فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ’ خطے کے تمام ممالک کا مستقبل ایک ہے۔ ہمیں خطے کی ترقی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا‘۔
العربیہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران کے ساتھ سعودی عرب کے سفارتی تعلعقاات کی بحالی کا محرک سعودی وژن ہے جس میں تنازعات کے سیاسی حل اور مکالمے کے ذریعے اختلافات نمٹانے پر زور دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’خطے کے تمام ممالک قدر مشترک رکھتے ہیں اور سب کا مستقبل ایک ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ترقی اور خوشحالی کا نمونہ پیش کرنے کے کیے کام کریں تاکہ ہمارے عوام ترقی اور خوشحالی سے فیض یاب ہوں‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے یہ بیان ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے سفارتخانے اور قونصلیٹ دو ماہ کے اندر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مملکت ایران اور چین کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا ہے۔

شیئر: