Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ آنے والے زائرین کن مقامات کی سیر اور کیا تحائف خرید رہے ہیں؟

 زائرین جادۃ قبا اور مسجد نبوی عجائب گھر دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں ان دنوں زائرین کی بڑی تعداد آمد کی وجہ سے رونقیں دوبالا ہیں۔ مملکت کے تمام علاقوں سے بھی زائرین پہنچے ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اندرون و بیرون مملکت سے آنے والے زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ اسلامی اور تاریخی مقامات کی سیر بھی کررہے ہیں۔
مسجد نبوی میں ریاض الجنہ اور روضہ اطہر پرعام دنوں سے زیادہ رش ہے۔ زائرین روضہ رسول پر حاضری دے رہے ہیں۔
مدینہ منورہ کے بازار بھی زائرین سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہاں آنے والے اپنے عزیزوں کے لیے تحائف خرید رہے ہیں۔ کھجوریں، مدینہ منورہ کا پودینہ اور گلاب بھی خریدا جارہا ہے۔


مدینہ منورہ کے بازار بھی زائرین سے بھرے ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد کے اطراف واقع ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ زائرین سے آباد ہیں۔
 زائرین جادۃ قبا اور مسجد نبوی عجائب گھر دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں جو شہر نبی کی تاریخ پر سب سے پہلا اور بڑا عجائب گھر ہے۔
زائرین وادی العقیق کی سیاحت کے لیے بھی جارہے ہیں جو اب ماحول دوست بن گئی ہے۔ اسلامی تاریخ میں اس کی اہمیت ہے ۔
علاوہ ازیں سیاح اور زائرین عروہ بن الزبیر کے محلات کے علاوہ اسلام کے ابتدائی دور کے بعض قدیم کنویں دیکھنے کےلیے بھی پہنچ رہے ہیں۔

شیئر: