بریدہ سٹیڈیم میں لڑنے پر دو افراد گرفتار
’مذکورہ افراد کو ریاض میں گرفتار کرکے بریدہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے سپورٹس ایونٹ کے دروان جھگڑنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان نے بریدہ کے سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران لڑپڑے اور انتظامیہ کے ایک فرد کو بھی زخمی کردیا تھا۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پرلڑائی جھگڑا، پبلک مقام میں افراتفری پھیلانے، بدنظمی اور انتظامیہ کے ایک فرد کو زحمی کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ’مذکورہ افراد کو بریدہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔