Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمانی بجلی گرنے سے 42 بھیڑیں ہلاک

طائف..... آسمانی بجلی گرنے سے طائف کے جنوبی علاقے میں 42بھیڑیں مر گئیں۔ سبق نیوزکے مطابق طائف کے جنوب میں السدیرہ شاہراہ پر ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ریجن میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی اسکے بھیڑوں کے باڑے پر گری جس کی وجہ سے اسکی 42بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔ متاثرہ شہری نے واقعہ کی اطلاع محکمہ شہری دفاع کو دی تاکہ اس کا نقصان پورا کیاجاسکے ۔

شیئر: