Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے ریاض ایئر کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا

’ریاض ایئر کا صدر دفتر ریاض میں ہوگا اور یہ انتہائی معیاری فضائی سروس فراہم کرے گی‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض ایئرانویسٹنٹ فنڈ کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض ایئر کمپنی سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت کام کرے گی۔
نئی قومی ایئرلائن سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کام کرے گی جس کی مدد سے فضائی سفرکے معیار بلند کیا جاسکے گا۔
نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا صدر دفتر ریاض میں ہوگا اور یہ انتہائی معیاری فضائی سروس فراہم کرے گی۔
کمپنی  کی قیادت کے لیے ٹونی ڈوگلس کو بطور سربراہ مقرر کیا گیا ہے جن کے پاس اس شعبے میں 40 سال کا تجربہ ہے اور جو اس سے پہلے اتحاد ایئرلائن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
ریاض ایئر کا منصوبہ ہے کہ وہ 2030 تک ایک سو سے زیادہ سٹیشنوں میں اپنی خدمات فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے ریاض ایئر کے قیام سے پہلے کنگ سلمان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔

شیئر: