Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ازبکستان کے صدارتی ایلچی برائے خارجہ کی ملاقات

ں دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ازبکستان کے صدر کے ایلچی برائے امور خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: