Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کا رابطہ، ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلامیے کا خیر مقدم

باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے ( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوغلو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اورمزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سہ فریقی مشترکہ اعلامیے کا ترکیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے پیرس کے سرکاری دورے کے دوران فرانسیسی ایوان صدارت میں شمالی افریقہ اور مشرق وسطی امور کے مشیر پیٹرک ڈوریل سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان مضبوط تعقات اور مختلف شعوں میں انہیں فروغ اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سعودی دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الدود بھی موجود تھے۔

شیئر: