Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجال المع میں دو یمنی درانداز گرفتار، منشیات ضبط

’مذکورہ افراد کے قبضے سے 688 گرام چرس اور 139 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
رجال المع پولیس نے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے دو یمنیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے 688 گرام چرس اور 139 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔
عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے تفتیش کے دوران إقرار کیا ہے کہ وہ درانداز کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کرتے تھے‘۔
’گرفتاری کے وقت ان کے پاس چھری بھی تھی جبکہ انہیں پہاڑی علاقے میں ویران علاقے سے گرفتار کیاہے‘۔
’سرحدی محافظوں نے انہیں ویران علاقے میں سفر کرتے ہوئے دیکھا اور روک لیا تھا‘۔

شیئر: