Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لیبر مارکیٹ میں سعودی شہریوں کی تعداد دگنی ہو گئی‘

پرائیویٹ کمپنیوں اور اداروں میں 2.2 ملین سعودی ملازمت کررہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’قومی تبدیلی پروگرام کے باعث لیبر مارکیٹ میں سعودی شہریوں کی تعداد دُگنی ہو گئی ہے جبکہ بہت سے کلیدی عہدے بھی سعودیوں کے حصے میں آئے ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری نے پیر کو ریاض میں قومی تبدیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پرائیویٹ سیکڑ کی کمپنیوں اور اداروں میں 2.2 ملین سعودی ملازمت کر رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سعودی وژن کے اجرا کے بعد سے تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ پرائیویٹ سیکڑ میں نئی اسامیوں میں اضافے کی شرح بڑھی ہے۔‘
خالد الفالح نے کہا کہ ’سعودی عرب سرمایہ کاری کے پانچ پرکشش ترین ممالک میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔ یہ ہدف قومی تبدیلی پروگرام کے ساتھ یکجہتی اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون سے ممکن ہو رہا ہے۔‘
’سعودی عرب کم از کم دس معاشی طاقتوں میں سے ایک بن جائے گا۔ سعودی مالیاتی مارکیٹ بہت جلد دنیا کی بڑی مالیاتی مارکیٹوں میں سے ایک ہو گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں خصوصی قانون سازی ہو رہی ہے۔ اس کا آغاز عائلی امور کے قانون سے کیا گیا جس کے خوشگوار اثرات سب کے سامنے ہیں۔‘
انہو ں نے بتایا کہ ’وزارت سرمایہ کاری ایجار پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ماضی میں عام طور پر کرائے کے 99 فیصد کیسز دو برس بعد عمارت کے مالک کے حق میں نمٹائے جاتے تھے۔ اب صورت حال بدل رہی ہے۔ کیس کا فیصلہ چند دنوں میں جاری کیا جا ریا ہے۔‘

شیئر: