Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تاریخی مقام سے اموی دور کا سکہ دریافت

نوادر ریاض ریجن کی الدودمی کمشنری سے ملے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر سعودی ہیریٹج کمیشن)
سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ 85 ہجری سے تعلق رکھنے والے عہد کا ایک سکہ اور ترازو کا ایک باٹ ملا ہے جس پر عربی میں تحریر کندہ ہے۔
یہ سکہ اور باٹ ریاض ریجن کی الدودمی کمشنری کے تاریخی مقام ’حلیت الاثری‘ سے ملے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ تاریخی مقام ’حلیت الاثری‘ کی کھدائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور وہاں سے متعدد نوادر ملے ہیں۔

’حلیت الاثری‘  زمانہ قدیم میں کان کنی کا اہم مرکز تھا (فوٹو: ٹوئٹر سعودی ہیریٹج کمیشن)

بیان میں کہا گیا ہے کہ کھدائی کے دوران ایک بازار کے آثار بھی ملے ہیں۔ یہاں ایک آبادی تھی۔ مکانات اور ایک دوسرے سے ملے ہوئے کمرے بھی دریافت ہوئے ہیں۔
آبادی میں ایک مسجد بھی تھی۔ علاوہ ازیں کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات اور ایک چکی بھی ملی ہے۔ 
’حلیت الاثری‘ تاریخی مقام کا تعلق اموی دور سے ہے۔ یہ اس زمانے میں کان کنی کا اہم مرکز تھا۔ تاریخی کتابوں میں اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ مورحین نے اس کا ذکر ’معدن النجادی‘ کے نام سے کیا ہے۔
یہ مکمل بنیادی ڈھانچے سے آراستہ مقامات میں سے ایک ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اموی دور میں جزیرہ عرب کی ایک تمدنی حیثیت تھی۔

شیئر: