Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کویت میں ایک ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم

مختلف شعبوں کے 209 غیر ملکی سربراہوں کو بھی فارغ کیا گیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
 کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کرکے ان کی جگہ کویتی تعینات کیے ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق کویتی حکام نے تعلیم وتربیت کے اداروں میں مختلف شعبوں کے 209 غیر ملکی سربراہوں کو بھی فارغ کردیا۔
وزیر تربیت اوراعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر حمد کی براہ راست ہدایت پر تدریس اور انتظامیہ کے عہدوں سے غیر ملکیوں کو فارغ کیا گیا ہے۔
کویتی وزارت کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ حکومت نے 2017 میں سرکاری اسامیوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کی تقرری کے قواعد وضوابط مقرر کیے تھے اسی پالیسی کے تحت غیر ملکی اساتذہ اور دفتری ذمہ داران کو سبکدوش کیا جا رہا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’کویتائزیشن کے اس اقدام سے ملک میں تعلیمی عمل بہتر ہوگا۔ تربیت کے شعبے میں استحکام آئے گا۔ مقامی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوگی۔ روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’غیر ملکی اساتذہ نے کویت میں ملازمت کے دوران جس ایثار اور اخلاص سے کام کیا ہم ان کے شکر گزار ہیں‘۔

شیئر: