Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی صدر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابو ظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر شامی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد اپنی اہلیہ عاصمہ الاسد کے ساتھ امارات کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
اتوار کو ابو ظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر شامی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا۔
اماراتی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ کی جس کا مقصد ’ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔‘
’ہماری بات چیت میں شام اور خطے میں استحکام اور پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔‘
بشار الاسد کا ایک سرکاری تقریب میں استقبال کیا گیا جہاں شام کا قومی ترانہ بجایا گیا اور جب ان کا قافلہ قصر الوطن میں داخل ہوا تو انہیں توپ کی سلامی دی گئی۔
شامی صدر کے طیارے کا اماراتی لڑاکا طیاروں نے استقبال کیا۔

شیئر: