Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النھدی میڈیکل کمپنی کو 2022 کے دوران 888 بلین ریال کا خالص منافع

کمپنی کے مجموعی اثاثے 4.9 بلین ریال تک بڑھ گئے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی معروف ریٹیل فارمیسی چینز میں سے ایک النھدی میڈیکل کمپنی نے مالی سال 2022 کے دوران 888 بلین ریال خالص منافع کمایا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9.3 فیصد زیادہ ہے۔
النھدی میڈیکل کمپنی نے 2022 کےلیے 8.6 بلین ریال آمدنی ریکارڈ کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ترقی بنیادی طور پر فارما سیگمینٹ کی مضبوط کارکردگی، زائرین کی معمول کی سطح پر واپسی اوردیگر سٹریٹجک انیشیٹوز کی وجہ سے ہوئی ہے۔
النھدی میڈیکل کمپنی کے سی ای او یاسر جوھرجی نے کہا کہ ’2022 کو ایک تاریخی سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس میں ہم نے نئے معیارات مرتب کیے، اپنی حکمت عملی کو تیز کیا اور اپنے علاقائی نقش کو بڑھایا‘۔
النھدی میڈیکل کمپنی کا 2022 کے لیے مجموعی منافع گذشہ سال کے مقابلے میں 6.5 فیصد بڑھ کر 3.52 بلین ریال تک پہنچ گیا۔ اس سے کمپنی کو 2021 میں اسی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے 40.9 فیصد کا مجموعی مارجن فراہم کرنے میں مدد ملی۔
النھدی میڈیکل کمپنی نے 2022 کے دوران صفر قرض کی پوزیشن اور مضبوط کیش جنریشن کو برقرار رکھا اور  سال کے آخر تک اس کے کیش  اور کیش کے مساوی اثاثے ایک بلین ریال سے زیادہ تھے۔
النھدی میڈیکل کمپنی کے مجموعی اثاثے 4.9 بلین ریال تک بڑھ گئے جو کہ 2021 کے آخر میں 4.3 بلین ریال  سے 15.1 فیصد زیادہ تھے۔
کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر محمد الخوبانی نے کہا کہ ’ ہم اپنے ابھرتے ہوئے ہیلتھ کیئر کے کاروبار میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے علاقائی نقش کو پھیلاتے ہوئے، وسط واحد ہندسے کی آمدنی میں اضافے اور اپنے بنیادی فارماسیوٹیکل ریٹیل کاروبار میں نچلے درجے کے مارجن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی درمیانی مدت کی مالی رہنمائی فراہم کرنے کے راستے پر ہیں‘۔
النھدی میڈیکل کمپنی نے ایک بیان میں کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2022 کی دوسری ششماہی کے لیے 30 فیصد نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔

شیئر: