Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا کمشنری کے قومی پارک میں دلکش پھلواریوں کے درمیان افطار اور سحر

دوسرے شہروں کے لوگ بھی دلکش نظارے دیکھنے یہاں پہنچ رہے ہیں( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی رفحا کمشنری میں سیکڑوں افراد ان دنوں الفریح  قومی پارک کی سیر کے لیے پہنچ رہے ہیں جہاں خوبصورت پھلواریاں اور خوشبودار پودوں کے دلکش مناظر  دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
الفریح  قومی پارک میں درختوں کے نیچے اور اطراف بیٹھ کر افطار اور سحری کررہے ہیں۔ 
سبق ویب  کے مطابق الفریح میں انواع و اقسام کے خوبصورت پودے اور پھلواریاں وزیٹرز کے لیے کشش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
 خوشبودار پودے مختلف ناموں کے ہیں۔ ان میں الدیدحان، الاقحوان، الخزام ی، النفل، البابونج اورام قلاص قابل ذکر ہیں۔


یہاں پانچ برس قبل شجر کاری کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ( فوٹو: سبق)

 رفحا کمشنری کے باشندے، مقیم غیرملکی، مملکت کے دیگر علاقوں اور شہروں کے لوگ بھی دلکش نظارے دیکھنے یہاں پہنچ رہے ہیں جبکہ  جی سی ممالک کے باشندے بھی آرہے ہیں۔
قومی پارک کے انچارج صالح الفریح کا کہنا ہے کہ  اب سے پانچ برس قبل شجر کاری کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اب یہ حدودشمالیہ ریجن کا سب سے پارک بن گیا ہے۔
یہاں ہر جانب پودے اور پودے نظر آنے لگے ہیں۔ اسے آپ ایک بڑے قومی پارک کا نام دے سکتے ہیں۔اس کی کوئی فیس نہیں۔ سیکڑوں لوگ روزانہ یہاں آتے ہیں۔ پھلواریوں کے درمیان یادگاری تصاویر لے کر رخصت ہوجاتے ہیں۔

شیئر: