Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھفوف کی سو سال پرانی مسجد کی تعمیر نو اور تزئین ہوگی 

مسجد ام زرینیق مخصوص طرز تعمیر کے حوالے سے مشہور ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الھفوف شہر کے قدیم ترین محلے العویمریہ کی سو سال پرانی مسجد ام زرینیق کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کی بھی تعمیر نو اور تزئین و تجدید ہوگی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مملکت بھر میں تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت، تعمیر نو اور تزئین و تجدید کا منصوبہ شروع کیے ہوئے ہیں۔
اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرا مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ نئے مرحلے میں مملکت کے دس علاقوں کی 30 تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت عمل میں لائے  جائے گی۔ 
مسجد ام زرینیق کا موجودہ رقبہ 30 مربع میٹر ہے جو تعمیر و توسیع کے بعد  213.96 مربع میٹر ہوجائے گا۔ توسیع کے بعد اس میں 94 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔ 
مسجد ام زرینیق مخصوص طرز تعمیر کے حوالے سے مشہور ہے۔ اس کے استوانی شکل کے مینارے خاص انفرادیت رکھتے ہیں۔ اس قسم کے مینارے مشرقی ریجن کی قدیم مساجد کی پہچان ہیں۔ 
مسجد ام زرینیق میں لکڑی کے روشندان بھی خاص طرزکے ہیں۔ اس کی تعمیر میں مٹی، کھجور کے درختوں کی شاخیں  استعمال کی گئی ہیں۔ 

شیئر: