Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف میں 257 ججوں کے تقرر اور ترقی کا شاہی فرمان

نئی تقرریوں سے عدالتی فیصلوں میں سہولت اور معیار بڑھے گا( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو وزارت انصاف میں 257 ججوں کی مختلف عہدوں پر تقرر اور ترقی کا فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جواعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں ججوں کے تقرر اور ترقی کے شاہی فرمان کے حوالے سے کہا کہ’ اس سے عدل کا دائرہ وسیع ہوگا۔عدالتی فیصلوں میں سہولت اور معیار بڑھے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب میں عدالتی نظام کو اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے۔ امید ہے نئے اور ترقی پانے والے جج عدل و انصاف کا بول بالا کریں گے اور نئے حوصلے وعزم کے ساتھ عدالتی عمل میں حصہ لیں گے‘۔

شیئر: