Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراؤڈ کنٹرولنگ میں سعودی اداروں کی کارکردگی متاثرکن ہے، عمرہ زائرین

فرانسیسی زائرکا کہنا تھا کہ ’امیگریشن کی کارروائی منٹوں میں ہوگئی‘(فوٹو، ایس پی اے)
 مختلف ممالک سے عمرہ پرآنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ کراؤڈ کنٹرولنگ کے حوالے سے سعودی حکومتی اداروں کی کارکردگی متاثرکن ہے۔ لاکھوں کے مجموعے کومنظم کرنا بہت بڑا منصوبہ ہے۔
العربیہ ٹی وی کی ٹیم نے مختلف ممالک سے عمرہ پرآنے والوں کے تاثرات معلوم کرنے کےلیے ان سے ملاقات کی جس میں فرانس کے ایک زائرکا کہنا تھا کہ ’لاکھوں کے مجموعے کو اس عمدگی سے کنٹرول کیا جارہا ہے جس کی مثال دنیا بھرمیں کہیں نہیں ملتی ، مملکت میں انٹرہونے کے ساتھ ہی بہترین رویوں کا سامنا کیا جبکہ امیگریشن ودیگرمعاملات بھی انتہائی تیز رفتاری سے مکمل ہوئے‘۔
 زائرکا مزید کہنا تھا کہ ’یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ ایک ہی مقام پرموجود لاکھوں لوگوں کی نقل وحرکت کو منظم رکھنا اورانہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنا ، اس میں شک نہیں کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انتہائی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیاجاتاہےاگرچہ زبان کا مسئلہ ہے تاہم سیکیورٹی اہلکارخندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں۔
امیگریشن کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ منٹوں میں امیگریشن کی کارروائی مکمل ہوگئی جس نے مجھے حیران کردیا۔ میں اپنے ہم وطنوں کو یہی کہوں گا سعودی عرب ضرورآئیں۔
مصر سے آنے والے ایک زائرکا کہنا تھا کہ رمضان کی بابرکت ساعتوں سے فیض یاب ہونے کےلیے دنیا کہ کونے کونے سے لوگ عمرہ ادا کرنے ارض مقدس آئے ہوئے ہیں یہاں اس وقت ہرنسل اورقومیت کا فرد موجود ہے جن کی بولیاں جدا جدا ہیں اس کے باوجود سعودی انتظامیہ کی جانب سے تمام زائرین کا بھرپورخیال رکھا جارہا ہے کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا۔

سیکیورٹی اہلکارزبان نہ جاننے کے باوجود ہرطرح کا تعاون کرتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ایشیائی عمرہ زائرکا کہنا تھا کہ حرم شریف کے اندر بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہرطرح کی امداد میسرہے۔ اس نے بتایا کہ پہلی بار مکہ معظمہ آیا ہوں ۔ حرم شریف اتنا بڑا ہے کہ اس دیکھ کرکافی دیرتک یہی سوچتا رہا کہ کس سمت جانا ہے۔ مطاف میں جانے کے لیے حرم شریف میں موجود سیکیورٹی اہلکار سے اشاروں میں دریافت کیا جس پراہلکارنے مجھے اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کیا اورمطاف تک پہنچایا۔

 عمرہ زائرین کی ہرطرح سے رہنمائی کی جاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

انتظامات کے حوالے سے ایک اورزائرکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ہونے والے ازدحام کے بارے ہیں یہی خیال تھا کہ مطاف میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ کورونا وائرس کے بعد امسال بڑی تعداد میں دنیا بھرسے عمرہ زائرین آئیں گے جس کی وجہ سے کافی ازدحام کا سامنا کرنا پڑے گا ، مگریہ دیکھ کرانتہائی خوشی ہوئی کہ ہجوم کوکنٹرول کرنے کےلیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے زائرین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑرہا ہے ، تمام اموربہترین انداز میں مکمل ہورہے ہیں اوررمضان کی مبارک ساعتوں سے ہرشخص بہترطورپرمستفیض ہو رہا ہے۔

شیئر: