Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ عمرہ زائرین مسجد الحرام میں کوئی سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں‘

رمضان میں عمرے کے دوران ازدحام کے باعث پریشانی ہوتی ہے( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی شہری دفاع نے عمرہ زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ  مسجد الحرام مکہ مکرمہ جاتے وقت کسی قسم کا سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں۔ سامان کی وجہ سے انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسروں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع  نے ٹوئٹر پر بیان میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی کہ ’وہ عمرہ کی ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے سامان ہمراہ نہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو‘۔ 
واضح رہے ماہ رمضان میں دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد ارض مقدس آتے ہیں جبکہ مملکت کے مختلف شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ رمضان کا عمرہ کرنے کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے ازدحام ہوجاتا ہے۔ 
ازحام کی وجہ سے لوگوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کسی قسم کی سامان نہ لائیں۔علاوہ ازیں سامان اٹھا کرچلنے میں بھی کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

شیئر: