Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک عازمین حج کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ شروع

’5 سال پہلے حج کرنے والوں کو دوبارہ موقع دیا جارہا ہے‘ ( فوٹو:اے ایف پی)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اندرون ملک عازمین حج کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس میں 5 سال پہلے حج کرنے والوں کو دوبارہ موقع فراہم کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ صرف ان لوگوں کے لیے خاص تھا جو پہلی مرتبہ حج کرنا چاہتے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’5 سال یا اس سے پہلے حج کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ حج کرنے کاموقع دیا جارہاہے بشرطیکہ ان کے دستاویز ذو الحجہ تک نافذ العمل ہوں‘۔
’خواہشمند نے کورونا ویکسین اور انفلونزا ویکسین کی خوراکیں پوری کرچکا ہو اور متعدی امراض سے پاک ہو‘۔
’حج کے لیے اندراج وزارت کی ویب سائٹ پر یا نسک ایپ کے ذریعہ ممکن ہے‘۔
’حج کا خواہشمند اپنے اہلخانہ میں سے 13 افراد تک کوایک ہی پیکیج میں اپنے ساتھ  لے جاسکتا ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’حج کے لیے رجسٹریشن براہ راست خواہشمند کی طرف سے ہوگی، کسی ثالثی کو اندراج کرانے کی اجازت نہیں‘۔

شیئر: