Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی سفیر کی ملاقات

برادر ملکوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر سعودی سفارتخانہ)
پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے بدھ کو دفتر خارجہ میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی سفارتخانے کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل منگل کو سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں جو ہمارے مشترکہ مذہب، ثقافت، روایات اور باہمی خیر سگالی کے جذبے سے جڑے ہوئے ہیں۔‘
’ دونوں برادر ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں‘۔

شیئر: