Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک

’سامنے سے انتہائی تیز رفتار گاڑی غلط رخ پر چل رہی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں ہولناک ٹریفک حادثے کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 5 ایک ہی خاندان کے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری بیوی اور تین بیٹیوں سمیت موقع پر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ جازان ریجن کی احد المسارحہ کمنشری  کے دیہی علاقے الحمصہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا ہے۔
مذکورہ فیملی اپنے عزیزوں کے ہاں سحری کرکے واپس جارہے تھے کہ فجر کے وقت سامنے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی۔
عینی شاہدین نے کہا ہے کہ ’سامنے سے آنے والی گاڑی غلط رخ پر انتہائی تیز رفتاری سے چل رہی تھی‘۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی طرح کا حادثہ ہوا جس میں 6 افراد پر مشتمل خاندان ہلاک ہوگیا تھا۔
 

شیئر: