Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران یومیہ آب زمزم کے 300 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ

دس فیلڈ ٹیمیں آب زمزم کے نمونے جمع  کرنے پر مامور ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت حفظان صحت کے ادارے کے انچارج حسن السویھری نے کہا ہے کہ’ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر آب زمزم کے 300 نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیا جارہا ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہو ں نے کہا کہ’ زائرین کو ہر طرح کی آلودگی سے پاک آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات سے 250 سے 300 تک آب زمزم کے نمونے لیے جاتے ہیں اور لیباریٹری میں جدید ترین آلات کی مدد سے انہیں چیک کیا جاتا ہے‘۔ 
حسن السویھری نے بتایا کہ’ لیباریٹری چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے۔ دس فیلڈ ٹیمیں آب زمزم کے نمونے جمع  کرنے پر مامور ہیں‘۔ 
’کولرز، سبیلوں اور ٹنکیوں و بوتلوں سے آب زمزم کے نمونے لے کر لیباریٹری میں چیک کیا جاتا ہے کہ یہ آلودگی سے پاک ہیں یا نہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ افطار دسترخوان پر فراہم کیے جانے والی آب زمزم کی پچاس سے زیادہ بوتلیں مختلف جگہوں سے حاصل کی جاتی ہیں۔ عالمی معیار کی حامل لیباریٹری میں آب زمزم کے نمونے چیک کیے جاتے ہیں‘۔

شیئر: