Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں آب زمزم کے یومیہ 150 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ

کولروں اور واٹرٹینکوں سے پانی کی نمونے حاصل کیے جاتے ہیں ( فوٹو: الوطن)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے برائے امورحفظان صحت وآگاہی کا کہنا ہے کہ’ مسجد الحرام میں فراہم کیے جانے والے آب زم زم کے کولروں اورسپلائی ٹینکوں میں موجود آب زمزم کے یومیہ 150 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیاجاتا ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین شریفین کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا کہ’ مسجد الحرام میں فراہم کیا جانے والا آب زم زم کا یومیہ بنیاد پرمائیکروبیولوجیکل اورکیمیکل ٹیسٹ کیاجاتا ہے‘۔ 
لیبارٹری کے اہلکار مسجد الحرام کے مختلف مقامات پررکھے گئے کولروں اور واٹرٹینکوں سے پانی کی نمونے حاصل کرتے ہیں اوران کا لیبارٹری تجزیہ کیاجاتا ہے تاکہ مستقل بنیادوں پراس کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔ 
دریں اثنا ادارہ امورصحت کے ڈائریکٹر حسن بن برکات السویھری کا کہنا تھا کہ’ ادارے کی لیبارٹری انتہائی معیاری ہے ہے جہاں عالمی معیار کے آلات مہیا کیے گئے ہیں جن پر24 گھنٹے کی بنیاد پرآب زم زم کے مقدس پانی کی جانچ کا عمل جاری رہتا ہے‘۔ 
السویھری نے مزید کہا کہ’ مسجد الحرام میں مختلف مقامات پررکھے گئے واٹرکولرزاورسپلائی ٹینکوں سے نمونے حاصل کرنے کے لیے 10 ٹیموں کو مخصوص کیا گیا ہے جو مستقل بنیادوں پرآب زمزم کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری کو ارسال کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں آب زم زم کے کنوئیں کی بھی مستقل بنیادوں پردیکھ بھال کا عمل جاری رہتا ہے‘۔ 

شیئر: