Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دو ماہ کے دوران 3.1 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد

2022 میں اس عرصے کے دوران 2.19 ملین سیاح آئے تھے ( فوٹو: امارات الیوم)
دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے کہا ہے کہ ’جنوری اور فروری 2023 کے دوران 3.1 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے ہیں‘۔
2022 میں جنوری اور فروری کے دوران 2.19 ملین سیاح آئے تھے۔ شرح نمو  41.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے بیان میں کہا کہ ’دبئی نے 2022 کے مقابلے میں سیاحوں کی مجموعی تعداد کے  حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں‘۔
 محکمے کا کہنا ہے کہ’ فروری 2023 کے آخر میں دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 400 سے زیادہ ہوگئی۔ یہ تعداد  813 ہوٹلوں کے کمروں کی ہے‘۔
’2022 میں فروری کے آخر میں دبئی کے 759  ہوٹلوں کے کمروں کی تعدادایک لاکھ 39 ہزار تھی‘۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ برس مسافروں کی تعداد دو گنا بڑھنے کے بعد دبئی ایئرپورٹ 2023 میں سات کروڑ 80 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق 2022 میں دبئی ایئرپورٹ کو 127 فیصد اضافے کے ساتھ چھ کروڑ 60 لاکھ مسافروں نے استعمال کیا۔
دبئی ایئرپورٹ کے سی ای او پاؤل گریفتھس کا کہنا ہے کہ ’دبئی رواں برس بڑے ایونٹس دبئی ایئر شو اور اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور دبئی ایئرپورٹ پر سات کروڑ 80 لاکھ مسافروں کو خوش آمدید کہنے کی پشیں گوئی کی گئی ہے۔‘

شیئر: