Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں معاشرتی اصلاحات، تارکین وطن اور مقامی شہری ایسٹر کی خوشیوں میں شریک

ایسٹر کے موقعے پر گھروں کی سجاوٹ کے لیے کئی ایسے مالز ہیں جہاں پر مختلف قسم کی اشیا دستیاب ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
مسیحیوں کا تہوار ایسٹر چونکہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر نہیں منایا جاتا لیکن مملکت میں مقیم تارکین وطن اس کو منانے کے لیے اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سعودی شہریوں کو ایسٹر کی تقریبات اور روایات کے بارے میں مزید جاننے کا موقع دیا ہے۔
بقائے باہمی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات کے ساتھ، سعودی شہریوں میں تارکین وطن کی تعطیلات یا خاص دنوں کے حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے۔
گزشتہ دسمبر میں رابطہ عالمی اسلامی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسٰی نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ شرعی قانون میں ایسی کوئی عبارت نہیں جو مسلمانوں کو مسحیوں کو مبارکباد دینے سے منع کرتی ہو۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ان مبارکبادوں کا مقصد ایک ایسی دنیا میں بقائے باہمی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جس کو اس کی اشد ضرورت ہے۔‘
بہت سے تارکین وطن اس کی توقع نہیں کریں گے لیکن کچھ دکانیں اور آن لائن ویب سائٹس ایسٹر کے تحائف اور چیزیں فروخت کرتی ہیں۔
مملکت میں کسی بھی گروسری سٹور میں ایسٹر کی سجاوٹ سے متعلق چیزیں آسانی سے مل جاتی ہیں۔
لبنانی شہری کرم العین ایسٹر کے موقعے پر اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے بانٹتے ہیں۔

سٹورز میں ایسٹر کے تحفے رکھے گئے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ ’ہم یہ دن اکثر مسیح کے جی اٹھنے کے بارے میں کہانیاں سنا کر مناتے ہیں اور اس موقعے پر خاندانی دعوت یا عشائیہ بھی ہوتا ہے۔ ہم بعد میں انڈے توڑتے ہیں۔ انڈے ابلے ہوئے ہوتے ہیں۔‘  
ان تقریبات کے دوران روایتی کھانے تیار کیے جاتے ہیں جن سے سب لطف اٹھاتے ہیں۔
اگرچہ یہ تقریبات نجی سطح پر ہو سکتے ہیں لیکن یہ اُن لوگوں کو تعلق اور ملنے جلنے کا ایک احساس فراہم کرتے ہیں جو ان تہواروں یا تعطیلات کے موقعے پر اپنے گھروں سے دور ہوتے ہیں۔
ایسٹر کے موقعے پر گھروں کی سجاوٹ کے لیے کئی ایسے مالز ہیں جہاں پر مختلف قسم کی اشیا دستیاب ہیں۔
تارکین وطن کے لیے آن لائن سہولت بھی موجود ہے جہاں سے وہ خریداری کر سکتے ہیں۔

ایسٹر کے موقعے رنگے برنگے انڈے تحفے کے طور پر دیے جاتے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب میں ایسٹر کے روایتی کھانوں میں اکثر مشرق وسطٰی کے پکوان شامل ہیں۔ منسف ایک روایتی ڈش ہے جو دنبے، چاول اور دہی سے مل کر بنتا ہے۔
ریاض میں مقیم تارکین وطن مسنف الکوفیہ ریستوران، بیت عمر، شامایا، عوانی، المنسف ریستوران اور بیت المنسف سے آرڈر کر سکتے ہیں۔
مسخن روٹی پر روسٹڈ چکن کا ڈش ہے، یہ بہت سے خاندانوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور مملکت کے کئی ریستورانوں میں مل سکتا ہے۔

مملکت کے مختلف سٹورز میں ایسٹر کے پروڈکٹس رکھے گئے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ایسٹر کے موقعے پر تارکین وطن تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ اکثر ایسٹر کے باسکٹس شیئر کیے جاتے ہیں جن میں انڈے، میٹھا اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں۔
بعض خاندان روایات کو برقرار رکھنے کے لیے انڈوں کو پینٹ بھی کرتے ہیں۔
اسی طرح کچھ تارکین وطن ریاض میں نخیل ولیج جیسے علاقوں میں ایسٹر مناتے ہیں جہاں فرانسیسی خاندان اور ان کے بچے ’ایگ ہنٹ‘ یا انڈے ڈھونڈتے کے ساتھ ایسٹر کا آغاز کرتے ہیں۔

شیئر: