Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلور میں چینی ساختہ جاسوسی ڈرون پکڑے گئے

بنگلور۔۔۔۔۔بنگلور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضے سے12 چینی ساختہ جاسوسی ڈرون قبضے میں لے لئے گئے۔ یہ ڈرون 600میٹر تک پرواز کرسکتے ہیں اور ان میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔جدید ترین سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم بھی نصب ہے۔ ان کا وزن آدھا کلو گرام ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ اس قسم کے ڈرون سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور وہ بنگلور اور چنئی کے مختلف مقامات پر چھاپے ماریںگے۔اگرچہ ہندوستان میں متعدد ڈرون دستیاب ہیں لیکن چینی ساختہ ڈرون جاسوسی کیلئے کام آتا ہے۔اس میںجی پی ایس کے علاوہ رشین گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم بھی نصب ہے۔

شیئر: