Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلزلے کے خطرات، ڈیٹا جمع کرنے کےلیے نیا آن لائن پلیٹ فارم

یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی سائنسی ڈیجیٹل سروس ہو گی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور زلزلے کے خطرات سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک نیا آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جیولوجیکل سروے کا رسک بیس پلیٹ فارم ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی سائنسی ڈیجیٹل سروس ہو گی جو زمین کی وائبریشن کے بارے میں اعداد و شمار تیار کرے کے علاوہ تجزیہ کاروں کی مدد کے لیے کمزور علاقوں کی نشاندہی کرے گی۔
اس اینیشیٹیو کا مقصد عوام کو قدرتی واقعات جیسے زلزلوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور ممکنہ خطرات کے بارے میں مشورہ اور تکنیکی حل فراہم کرنا ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے نے اپنے آغاز کے بعد سے زمینی سائنس کے خصوصی معاملات پر توجہ مرکوز کی ہے۔
سروے ٹیم نے معدنی، زمینی پانی کی تلاش اور معدنی وسائل کی ترقی کے حوالے سے بھی اقدام کیے ہیں۔
سعودی جیولوجیکل سروے کے ماہرین، حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی متعلقہ سائنسی معلومات اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کیے گئے ہیں۔
ٹپوگرافک اور ارضیاتی بنیاد کے نقشے، فضائی تصویریں اور سیٹلائٹ امیجری ارضیاتی سروے اور نقشہ سازی میں بنیادی اوزار بن گئے ہیں جو معدنی وسائل کی توقع اور اطلاق شدہ ارضیاتی سرگرمیوں کی مدد کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ایس جی ایس کے حکام نے کہا ہے کہ ’ان اقدامات کا مقصد جیولوجک نقشوں اور ان کے متعلقہ جیو سائنس ڈیٹا بیس کے اندراجات کی مسلسل اپ ڈیٹنگ اور ارضیاتی سروے ہے جو کہ مملکت کے تمام علاقوں کا احاطہ کرتا ہے۔‘

شیئر: