Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی اسکواڈ انگلینڈ پہنچ گیا

لاہور... پاکستانی اسکواڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان اور دیگر ٹیم آفیشلز لندن پہنچ گئے ۔ اسکواڈ کے دیگر ارکان شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، جیند خان، فہیم اشرف اور فخر زمان نے لاہور سے لندن کے لی لئے اڑان بھری تھی۔، نجی مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جمعرات کو روانہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کا کیمپ کل سے برمنگھم میں شروع ہو گا ۔ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گے ۔ 28 مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہو گا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف روایتی حریف ہندسے ہو گا جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کےساتھ میچز ہوں گے۔
 

 

شیئر: