Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصطفیٰ کمال الطاف حسین ٹو بن رہے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی...وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔بچوں اور خواتین کو قانون توڑنے کے لئے استعمال کیا گیا ۔مصطفیٰ کمال الطاف حسین ٹو بن رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایف ٹی سی پر احتجاج کرکے ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اکیلا نہیں رہتا، اطراف میں اور بھی لوگ رہتے ہیں۔مظاہرین کو کسی نے میٹروپول جانے کی پٹی پڑھائی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شہر میں بہت سالوں بعد امن وامان آیا ہے۔ میڈیا پر حکومت کے خلاف نازبیا زبان استعمال کی جارہی ہے ، اسے بند ہونا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ کہ وزیراعظم کے ساتھ چین چلنے کی دعوت آئی تھی۔ چینی صدر نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں کراچی سرکلرر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے۔ون روڈ ون بیلٹ کے نظرئیے سے 64ممالک ایک دوسرے سے جڑیں گے جس میں یورپی ممالک شامل ہیں۔

شیئر: