Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں افطار دستر خوان

’مختلف صوبوں میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد کو روزہ افطار کرایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین برائے افطار دستر خوان کے تحت پاکستان میں روزہ داروں کو افطار کرانے کی مہم جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف صوبوں میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد کو روزہ افطار کرایا گیا ہے۔
وزارت اسلامی أمور، دعو ت وارشاد کے تحت إفطار دستر خوان مہم اسلام آباداور راولپنڈی کے علاوہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا ور گلگت بلتستان  میں 22 سے زیادہ مقامات پر افطار کرایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’افطار دستر خوان مہم کے تحت مختلف مساجد، یتیم خانوں اور مدرسوں میں بھی افطار کرایا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام برائے إفطار دسترخوان دنیا کے مختلف ممالک میں جاری ہے۔

شیئر: